انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات

بدھ 21 دسمبر 2016 12:38

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) ضلع بھرمیں دوران انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونما نہ ہوسکے،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیو ورکرز/پولیوٹیموں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولیوورکرز/پولیوٹیموں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

دوران مہم 4 ڈی ایس پیز، جملہ ایس ایچ اوز،11سب انسپکٹرز،109اے ایس آئی،81حوالدار اور693کانسٹیبلان سمیت 912افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جملہ ایس ایچ اوزضلع ہذا،انچارج چوکیات پولیومہم کے سلسلہ میں ڈیوٹی کووقتاًً فوقتاًً چیک کریں گے،اس کے علاوہ ریسکیو15انسداد پولیو مہم کے دوران موثرگشت کریں گے تاکہ پولیوٹیموں/ورکرزکی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں