چیئرمین ضلع کونسل انتخابات، ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی کا صاحبزادہ محبوب سلطان گروپ کی حمایت کا اعلان

بدھ 21 دسمبر 2016 12:38

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)جمعیت علماء اسلام (ف )کے نومنتخب ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی نے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کیلئے صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کے گروپ کی حمایت کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حمایت یافتہ تمام کونسلرز اور چیئرمین حضرات کو ہدایت کی اور یقین دلایا کہ وہ اور ان کی جماعت صاحبزادہ گروپ کے پینل امیدوار چیئرمین ضلع صاحبزادہ حبیب سلطان ،وائس چیئرمین مہر اسلم بھروانہ اور مہر فرید نواز نول کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوا ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا،اس موقع پر مولانا مسرور نواز نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ گروپ کا پینل منتخب ہو کر جھنگ کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں