ضلع کونسلوں کے کام کے آغاز سے قبل محکمے فنڈز کی منتقلی اورد یگر مالیاتی و انتظامی امور بروقت مکمل کریں،ڈی سی او

بدھ 21 دسمبر 2016 20:15

جھنگ۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے تمام محکموں کے ایگزیکٹو افسران ،ڈسٹرکٹ آفیسرز اور دیگر متعلقہ ای ڈی اوزاور ڈی او زو دیگر متعلقہ افسران کو تاکید کی ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے حالیہ نوٹیفیکیشن کے تحت ضلع کونسلوں کے کام کے آغاز سے قبل ہی فنڈز کی منتقلی اورد یگر مالیاتی و انتظامی امور بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام اور سرکاری ملازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وہ گزشتہ روز اس ضمن میں ڈی سی او آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم ، فنانس اینڈ پلاننگ، ورکس اینڈ سروسزاور دیگر ای ڈی اوز، ڈی اوز کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر، ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس2013ء کی متعلقہ شک کے تحت مختلف ضلعی محکموں کا مالیاتی و انتظامی نظم و نسق میں تبدیلی کی ہے تاکہ ضلع کونسل اور دیگر بلدیاتی ادارے فعال طریقے سے اپنا کام کر سکیں ۔

ڈی سی او غازی امان اللہ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں فنڈزکے ٹرانسفراور دیگر امور بروقت اور درست طریقے سے مکمل کئے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے تمام محکموں کے ذمہ داران ہنگامی طورپر ان امور کو نمٹائیں تاکہ آئندہ سال کے آغاز میں عوامی اور سرکاری سطح پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں