جھنگ کے عوام کا حکام سے سوئی گیس کے کم پریشر کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:47

جھنگ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) جھنگ کے عوام نے متعلقہ حکام سے سوئی گیس کے کم پریشر کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے جھنگ میں سوئی گیس کا انتہائی کم پریشر جھنگ کے گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بن گیاہے اور صبح ناشتے ، دوپہر ظہرانے ، رات کھانے کے اوقات میں گیس کے کم پریشر پر خواتین بھی پریشان ہیں جبکہ گیس سلنڈرز فروخت کرنے والوں نے بھی عوام کی کھال اتارنا شروع کردی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جس پر عوام الناس نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں