ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو بھاری سبسڈی پر 99 لیزر لینڈ لیولرز فراہم کئے جارہے ہیں، اویس ملک

منگل 27 دسمبر 2016 18:09

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کسان دوست پالیسی کے تحت ضلع کے کاشتکاروں کو بھاری سبسڈی پر 99 لیزر لینڈ لیولرز فراہم کئے جارہے ہیں جس کیلئے کاشتکاروں کی درخواستوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک،ارکان صوبائی اسمبلی خالد محمود سرگانہ اور چوہدری خالد غنی اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے جبکہ ای ڈی او فنانس طارق لک،ای ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ،ڈی او واٹر مینجمنٹ خالد محمود،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے علاوہ کاشتکار بھی موجود تھے۔

اے ڈی سی نے قرعہ اندازی کے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشینی اور سائنسی طریقوں سے کھیتی باڑی کی بدولت پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف کاشتکار خود خوشحال ہونگے بلکہ اس جدت سے مجموعی زرعی معشیت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیں کاشتکاری کے سلسلے میں تکنیکی و فنی رہنمائی فراہم کرنے کے سلسلے میں تمام تر وسائل برئوے کار لارہی ہے۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی و خوشحالی پر گہری توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور بھاری سبسڈی پر کسانوں کو زرعی آلات کی تقسیم کے علاوہ تاریخی کسان پیکج ایک انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ لیزر لینڈ لیولرز کو برئوے کار لاکر زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ تحصیل جھنگ میں 46،اٹھارہ ہزاری میں21،شورکوٹ اور احمد پور سیال تحصیل کیلئے 16/16 لیزر لینڈ لیولرز کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ضلع میں کاشتکاروں کی مجموعی طور پر 526 درخواستیں موصول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اپنی زمین ہموار کرنے کے علاوہ سالانہ 300 گھنٹے کرایہ پر چلانے کا پابند ہوگا جس سے پانی کی بچت اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں