عوام کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کاقیام عمل میں لایاگیا ہے،ڈی پی او جھنگ

منگل 27 دسمبر 2016 18:09

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ہمایوں مسعودسندھو نے تھانہ جات کی سطح پرعوام الناس کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کے ضلعی کنٹرول روم فرنٹ ڈیسک کادورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے کہاکہ تھانہ جات کی سطح پرعوام الناس کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک کاقیام عمل میں لایاگیا ہے اور اس کومانیٹرکرنے کے لئے ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم بنایاگیا ہے ۔

تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کامقصد ہے کہ عوام کو تھانہ کی سطح پرجومسائل درپیش ہیں ان کوفوری حل کیاجاسکے اوران کو آسانی سے انصاف میسر ہوسکے ۔عوام الناس اپنے مسائل کے لئے فرنٹ ڈیسک سے رجوع کرسکتے ہیںجن کے مسائل کوفوری حل کیاجائے گا۔اس دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کوہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کی طرف سے موصول شدہ درخواستوںاور تھانہ کے ریکارڈکی درست طورپرمانیٹرنگ کریںاورروزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں اوراپنی حاضری کویقینی بناتے ہوئے اپنے کام کے ہفتہ وار فیڈ بیک رپورٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے عوام الناس کی سہولت کیلئے فرنٹ ڈیسک بنائے ہیںان کی تشہیربذریعہ فلیکس اور اخبارات کی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو فرنٹ ڈیسک کے بارے میں پتہ چل سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں