جھنگ میںگھریلو ناچاقی پر پانچ بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی

منگل 3 جنوری 2017 16:59

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) گھریلو ناچاقی پر پانچ بچوں کی ماں نے خود کو چھری مار کر خود کشی کر لی، ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے بیگ کالونی کی رہائشی پانچ بچوں کی ماں مسماة کوثر بی بی نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر خود کو چھری مار کر زخمی کر لیا،ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر اسے ڈی ایچ کیو منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور جاں بحق ہو گئی ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کوورثاء کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں