جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 12جنوری کو ہونگے

بدھ 4 جنوری 2017 12:53

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء)جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 12جنوری کو ہونگے جس کے کئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ پانچ جنوری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ یونین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب جھنگ کی جانب سے قائم کردہ تین رکنی الیکشن کمیشن جس میں فوجی آفتاب احمد خان ترین سلطانی، سید قلب عباس بخاری اور عبدالحمید شامل ہیں جنہوں نے الیکشن 12جنوری بروز جمعرات کو کروانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے ,4,5جنوری کو کاغذات جمع ، 6جنوری کو کاغذات کی جانچ پڑتال ،اعتراضات اور کاغذات واپسی لیئے جاسکتے ہیں اور 7جنوری کو اُمیدواراور ان کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،اور پولنگ 12جنوری 2017ء کو صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک ہو گی اور اسی روز شام5بجے کامیاب اُمیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا،الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 81اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے ہیں اُمیدواروں کی جانب سے پینلوں کی تشکیل کوآخری شکل دی جا رہی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق12جنوری کو ہونے والے الیکشن2017ء پریس کلب کی بلڈنگ میں ہونگے اس دوران سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے جائیں گے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جائے گاتاکہ الیکشن کا عمل پُر امن ماحول میں مکمل ہو سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں