فوگ لائٹس سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، انجینئر علی حسنین

جمعرات 5 جنوری 2017 17:39

فوگ لائٹس سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، انجینئر علی حسنین
جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر علی حسنین نے کہا کہ فوگ لائیٹس کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوںکے ضیاع میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر چلتی گنے سے لدی اوور لوڈٹرالیاںبڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا پیش خیمہ ہیں، ڈرائیورز ٹرالی کے پیچھے ریفلیکٹرز کا استعمال کریں تاکہ حادثہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں