ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد

منگل 10 جنوری 2017 17:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء)ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھونے ڈی پی او آفس میں کارکردگی کے حوالے سے کرائم میٹنگ کاانعقادکیاجس میںتمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اورانچارج انوسٹی گیشنزنے شرکت کی ،اس دوران ڈی پی او نے کہاکہ قتل،ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کویقینی بنائیں،ایکٹوکریمینلز کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی ایس ایچ اوز پرمشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیں اورجلدازجلد گرفتاری عمل میں لائی جائے ،ڈی پی او نے جملہ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکوہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میںقائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کوروزانہ کی بنیاد پرچیک کریں گے اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کوہدایت کریں گے کہ وہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے ریکارڈ کواپ ڈیٹ رکھیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں