پریس کلب جھنگ کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

منگل 10 جنوری 2017 17:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) یونین آف جرنلسٹ اینڈ پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ گروپ بلامقابلہ کامیاب ہو گیا،منتخب عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے گذشتہ روزاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، اس سلسلے میںپریس کلب جھنگ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان،وائس چیئرمین محمد اقبال خان جبوآنہ،چیئرمین بلدیہ جھنگ شیخ نواز اکرم ،سیاسی و سماجی رہنما حاجی آزاد ناصر انصاری نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کو حلف لیا،اس موقع پرممبران پریس کلب ،وائس چیئرمین بلدیہ تصور حسین شاہ، کمانڈر (ر) صہیب فاروق،ذوالقرنین حیدر جگر،انچارج کھجور فارم فیض احمد فیضی،صدر پیرا میڈیکل سٹاف رمضان صابر سیال،غلام شبیر کلیار،ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی،پی آر او ایس آئی میاں صفدر،ایس آئی عارف شیخانہ،ایس آئی نواز خان بلوچ،چیئرمین یونین کونسل محمد حسین نول سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پرحاجی آزاد ناصر انصاری نے پریس کلب کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں