شادی سے انکار پر عاشق کی گھر میں گھس کر سٹیج اداکارہ صدف پر فائرنگ، ہسپتال منتقل

جمعہ 20 جنوری 2017 15:34

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سٹیج اداکارہ صدف کو جھنگ میں اپنے گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا جس کے بعد اداکارہ کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ْ اداکارہ کو پانچ گولیاں لگیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عدنان صدف سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر مشتعل ہو کر فائرنگ کی۔یہ تیسرا واقعہ ہے جب کسی سٹیج اداکارہ کو نشانہ بنایاگیا، اس سے پہلے لاہور میں قسمت بیگ کو فائرنگ اور فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں سٹٰج اداکارہ نادیہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں