بجلی چوروں کی سرکوبی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کاروائی جاری ہے۔عوام تعاون کریں، ایس ای فیسکو

جمعہ 20 جنوری 2017 22:54

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ایس ای فیسکو سرکل جھنگ خواجہ غلام یٰسین نے کہا کہ بجلی چوروں کی سرکوبی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میںعوام فیسکو کمپنی کے ساتھ تعاون کر تے ہوئے بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسیئن فیصل رضا مارتھ، محمد افضل کاٹھیا، مدثر علی شیخ ، ملک مرید حسین کھوکھر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ دسمبر کے دوران 102بجلی چوروں سمیت 13900صارفین کو ڈی بل کی مد میں 4کروڑ 8لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جن میں وہ صارفین بھی شامل ہیں جن کے میٹرز سلو( Slow) اورڈیفیکٹو تھے۔ خواجہ غلام یٰسین نے مزید بتایا کہ اس عرصہ کے دوران ریکوری ٹیموں نے صارفین سے تقریبا 3کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم وصول کر کے فیسکو کمپنی کے خزانہ میں جمع کر وادی ہے بقیہ رقم کی وصولی کے لیے ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں