قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتار ،ریمانڈ پر حوالے پولیس کردیا

منگل 24 جنوری 2017 20:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) تھا نہ موچی والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم اللہ بخش کو گرفتار کر کے عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کر دیا، عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس تھا نہ موچیوالہ نے قتل کیس کے اشتہار ی ملزم اللہ بحش کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے سول جج سیدہ ماہ پارہ صفدر کی عدالت میں پیشں کر دیا ، ملزم نے 2011ء میں مقتول سجاد کو ا راضی کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل اور موچی والا پولیس نے ملزم کیخلاف دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے پانچ سال بعد اشتہاری ملزم کوگرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیاجس پرعدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کو حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں