سماعت سے محروم کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنانے کیلئے رجسٹریشن کا اہتمام

منگل 24 جنوری 2017 20:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت سماعت سے محروم کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنانے کیلئے سکروٹنی اور رجسٹریشن کا اہتمام کیا گیاجس میں ضلع بھر کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا، ذرائع کے مطابق جھنگ کے شفقت شہید گراوئڈ میں پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے تحت سماعت سے محروم کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنانے کیلئے سکروٹنی اور رجسٹریشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جھنگ ضلع کے 10 کرکٹ کلبز نے حصہ لیا،جن میں ببرانا ڈیف کرکٹ کلب، جھنگ ڈیف کرکٹ کلب، دادو ڈیف کرکٹ کلب، بسٹراسولوف ڈیف کرکٹ کلب،روشن ڈیف کرکٹ کلب، ماڈل ڈیف کرکٹ کلب، گرین ڈیف کرکٹ کلب،آئڈیل ڈیف کرکٹ کلب اورجھنگ سٹار ڈیف کرکٹ کلب شامل تھے، سکروٹنی اور رجسٹریشن کیلئے پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا حبیب الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور اس عمل کا بغور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریزیڈنٹ جھنگ ڈیف ایسوسی ایشن عمران، سکرٹری ایسوسی ایشن عبداللہ و دیگر کلبز کے پریزیڈنٹ اور سیکرٹریز بھی ان کے ہمراہ تھے،رجسٹریشن کیلئے ہر کلب سے کل 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں