شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے بھرپور اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیئرمین بلدیہ

منگل 24 جنوری 2017 21:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)چیئر مین بلدیہ جھنگ شیخ محمد نواز اکرم نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں بلدیہ کے تمام ادارے ہنگامی بنیادوں پر مختلف علاقوں کی سیوریج لائنز کو کلیئر کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مصروف عمل ہیں ۔وہ محلہ بھبھڑانہ اور بستی لکھی والامیں مین سیوریج لائنز کی کلیئرکرنے کے کام کا جائزہ لے رہے تھے۔

اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ انوربیگ و دیگر سینٹری سٹاف ، علاقہ کونسلر شیخ فواد اکرم ، اہلیان شہر رانا وجاہت اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیئر مین بلدیہ نے اس موقع پر بتایا گیا کہ سیوریج لائنوں کی بندش اور دیگر صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری لانے کے حوالہ سے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ طے پایا کہ مین اور چھوٹی سیوریج کی صفائی باقاعدہ نقشوں کی مدد سے ترتیب سے شروع کی گئی ہے جس کے لئے عملہ کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ شہر کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کی خصوصی کاوشوں سے شہر کی ڈویلپمنٹ خصوصی طورپر سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ اس سے قابل استعمال سیوریج سسٹم کو مزید بہتر جبکہ جن علاقوں میں نئے سرے سے درکار ہے وہاں نیا سیوریج سسٹم بنایا جائیگا۔ مزید برآں چیئر مین ضلع کونسل نواب بابرعلی خان سیال ، چیئر مین بلدیہ شیخ نواز اکرم اور متعلقہ افسران نے ضلع کونسل اور محکمہ زراعت میں تعینات بیلداروں کی شخصی حاضری کو چیک کیا ۔

ضلع کونسل میں عملہ کی حاضری کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال نے کہا کہ غیر حاضر اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی ادارہ میں کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تمام عملے کا ڈیوٹیوں کے حوالہ سے شیڈول جاری کیا گیا ہے جس پر مکمل طور پر اور سختی سے عملدآمد کروایا جائیگا لہٰذا جو ملازم ڈیوٹی کریگا وہی تنخواہ حاصل کریگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں