دھرنے اور احتجاج کی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ،مہر اختر عباس باٹی

منگل 24 جنوری 2017 21:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) 20 کروڑ غیور عوام ملک کو سیاسی عطائیوں کے ہاتھوں تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار مہراخترعباس باٹی سینئر ضلعی نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ جھنگ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی اور مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ پاکستانی قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔

دھرنے اور احتجاج کی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ غیور عوام ملک کو سیاسی عطائیوں کے ہاتھوں تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے سیاسی روایات کو زنگ آلود کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت ملکی بقاء اور سلامتی کے فیصلوں کو پوری جرات اور دلیری سے نافذ کررہی ہے جس سے ان کاوقار عوام کی نظروں میں مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل عوام کے دیرینہ خوابوں کی تکمیل ہے اور عوام آئندہ الیکشن میںایک بار پھر میاں نواز شریف کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں