الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑرہی ہے، مہر محمد حسین نول

منگل 24 جنوری 2017 21:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑرہی ہے اور قوم حقیقت سے آگاہ ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مہرمحمدحسین نول چیئرمین یونین کونسل نمبر16نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت نے خدمت و دیانت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کردیا ہے۔ باشعور عوام تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومت کے ہراقدام کے خلاف سچا جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے ملک کی باشعور عوام کی نظروں سے اتر چکے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں