پوسٹ گریجوایٹ کالج کے زیر اہتمام نشہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف ریلی

بدھ 25 جنوری 2017 16:55

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء)جھنگ میں پوسٹ گریجوایٹ کالج کے زیر اہتمام نشہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف آدھیوال چوک سے طلباء اور اساتذہ نے ریلی نکالی جس کی قیادت پرنسپل رانا عتیق احمد خان نے کی،واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نشہ کیخلاف اور اس کے نقصانات بارے ہدایات درج تھیں،واک ڈگری کالج آدھیوال سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس اپنے مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں پروفیسرز،طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی،اس موقع پر پرنسپل رانا عتیق احمد خان ،پروفیسر مہدی حیات،پروفیسر اکبر کریم اور پروفیسر خالد رامے نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا نشہ ذہنی و جسمانی خرابیوں کا باعث بنتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نشہ معاشرتی تباہی کا ذریعہ ہے، اس سے تشدد اورقانون شکنی جیسے عوامل جنم لیتے ہیں، ہمیں نشہ سے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں