تہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو تین بار سزائے موت کا حکم

بدھ 25 جنوری 2017 23:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جھنگ محمد کاشف کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں مجرم صوبہ خان کو تین افراد کے قتل میں تین بار سزائے موت اور مجموعی طورپرچار لاکھ جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق دو سال قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر صوبہ خان نے فائرنگ کر کے تین افراد مسرت بی بی۔عمر حیات اورسرور عباس کو قتل کردیا تھا جس پر تھانہ صدر پولیس نے 2015 کو ملزم کو گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف دفعہ تین سو دو اورایک سو نو کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا،،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تین بار سزائے موت اور دو، دو لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں