جھنگ، دو مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 27 جنوری 2017 22:42

ْ جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) سڑک کے دو مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق ضلع میں ہونے والے دو مختلف حادثات میں سات افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

دونوںحادثات ملتان روڈ پر ہوئے پہلا حادثہ شو رکوٹ کے قریب کار اور ٹر ک کے درمیان آمنے سامنے سے تصادم ہو گیا جسمیں سنتالیس سالہ شاہین بی بی ، چالیس سالہ نسرین بی بی ، 66سالہ ارشاد حسین ، 52سالہ محبو ب علی شاہ اور ستر سالہ سرور جہاں زخمی ہوگئے تمام زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسرا حادثہ پولیس چیک پوسٹ ملتان روڈ شورکوٹ کے قریب پیش جس میں ٹرک ایک ڈالے سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں تیس سالہ فاروق شاہ اور شہزاد زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں