محکمہ تعلیم جھنگ نے اپنی ویب سائٹ تیار کر لی

جمعہ 27 جنوری 2017 22:42

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) محکمہ تعلیم جھنگ نے اپنی ویب سائٹ تیار کر لی،دوردراز کے علاقوں میں رہنے والے طلباء اور اساتذہ کی مشکلات میں کمی واقع ہوجائیگی۔ ذرائع کے مطا بق سی ای او ایجوکیشن جھنگ ریاض احمد سروہی نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ تعلیم کے ملازمین کی سہولت کے لیے ایک ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے، ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخالد محمود سمیت آئی ٹی افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ریاض احمد سروہی نے بتایا کہ اس ویب سائٹ میں اساتذہ اور طلباء سے متعلق تمام مواد شائع کیا جائے گا جس سے اساتذہ اور طلباء کی بہت سے مشکلات کم ہوجائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اساتذہ اور طلباء جن کو دوردراز کے علاقوں سے جھنگ آنا پڑتا تھا اپنے مسائل اپنے ہی علاقے میں ہی بیٹھے بٹھائے حل کر لیں گے، اس ویب سائٹ میں امتحانات کے شیڈول ،ڈیٹ شیٹس،رزلٹ اور دیگر تمام اہم معلومات ان کو باآسانی مل سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں