اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عدالتی اہلکاروں و عملہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

اتوار 29 جنوری 2017 21:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عدالتی اہلکاروں و عملہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو تھے جبکہ سینئر سول جج محمد اعجاز رضا اور سول جج برکت علی نوناری اور دیگر افسران وعدالتی اہلکاران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلونے فرائض کی انجام دہی اوربہترین خدمات سرانجام دینے پر عدالتی اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں سی او سی غلام عباس،سول ناظر مظہر حسین، کمپیوٹر آپریٹرمحمد قیوم خان،بجٹ اینڈ اکائونٹس ایگزامنر فیض رسول، نائب ناظران سول کورٹس منظور حسین، منیر حسین،محمد اقبال اور محمد اسلم نول جبکہ نظارت برانچ سول کورٹس جھنگ سے محمد اسماعیل، غلام فرید، رفعت نعیم، سکندر حیات(بیلفان)اور اسد عباس، عمران شہزاد،طلعت اقبال، خاور ایوب، احمد رضا، منیر اسلم(تعمیل کنندگان) اور محمد اکرم چوکیدار کو تعریفی اسناد اور انعامات دیئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں