امتحانی مراکز کی سوگز حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد

اتوار 29 جنوری 2017 21:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی) کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رول نمبر کے حامل امیدواران دوران پرچہ کتاب، گائیڈ، ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوہرگز ہمراہ نہ لائیںبصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں