پاکستان کسان اتحاد جھنگ کا اہم اجلاس منعقذ

اتوار 29 جنوری 2017 21:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان کسان اتحاد جھنگ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کسان اتحاد جھنگ کے ضلعی صدر محمد واجد نے کی ،اجلاس میں کسانوں کے حقوق پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی صدرکسان سٹوڈنٹس فیڈریشن مہر عطاء نول نے خطاب کیاجبکہ تحصیل صدر مہر مرتضیٰ گگڑا نہ سیال ، مہر بابر سلیانہ ضلعی سرپرست اعلیٰ ، کالج صدر مہر اظہرعباس نوناری، سمیع اللہ نول اور صفدر ملاح ضلعی جنرل سیکرٹری کسان سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مہر قیصر عباس لکھنانہ سیال نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں نے کسان سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں