ڈویژنل فاریسٹ آفس جھنگ کو بائیس خالی آسامیوں پر 1633درخواستیں وصول

اتوار 29 جنوری 2017 21:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) ڈویژنل فاریسٹ آفس جھنگ کو بائیس خالی آسامیوں کی بھرتی کے سلسلہ میں ایک خاتون سمیت 1633 امید واروں کی درخواستیں جمع ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفس جھنگ میں فاریِسٹر کی ایک خالی اسامی کیلئی118جبکہ فاریسٹ گارڈ کی21خالی اسامیوں کیلئے ایک خاتون سمیت1515 درخواستیں جمع کرائی گئیں، بھرتی کا پہلا مرحلہ درخواستوں کی وصولی کے بعد مکمل ہوا ،دوسرے مرحلہ میں31جنوری بروز منگل کے دن قد اور چھاتی کی پیمائش ہو گی جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ9فروری بروز جمعرات کو ہو گا جس روز اِنٹرویو ز و سلیکشن کے بعد بھرتیوں کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں