پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 4 فروری 2017 23:30

جھنگ ۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے ضلع بھرکے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وہ گزشہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنو جائزہ لیکر نئے نرخوں کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے حوالہ سے خصوصی تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کی نئی طے شدہ قیمتوں کے تحت عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ760روپے اور کھلا آٹا 38 روپے کلو گرام فروخت ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح چاول سپر کرنل کچی پرانے 85روپے اور نئے 80روپے اورچاول اری 35روپے فی کلوگرام، ویجیٹیبل گھی کسان 150روپے اورکشمیر153روپے جبکہ اقبال اورفواد137روپے فی کلو گرام،، چینی62روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی 200 روپے ،کالا چنا باریک 98اورموٹا92 روپے،سفید چنا موٹا150روپے اور باریک140روپے فی کلو گرام، دال چنا باریک 110 روپے، دال چنا موٹی 95روپے فی کلو گرام، بیسن 112روپے،دال مسورموٹی 80روپے،دال مسور باریک130روپے،ماش دال دھلی ہوئی 150 روپے، دال مونگ دھلی 90 روپے، چھوٹا گوشت 600روپے، بڑا گوشت280روپے فی کلو گرام، کھلادودھ60روپے لیٹر،دہی70روپے فی کلو، روٹی 100 گرام 5روپے، روٹی خمیری 7 روپے،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 10روپے فروخت ہو گا جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں