و و کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو کیڈر کورس کی ایڈوانس ٹریننگ

پیر 13 فروری 2017 22:52

جھنگ ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122انجینئر علی حسنین کی زیر نگرانی و و کیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو کیڈر کورس کی ایڈوانس ٹریننگ دی گئی جس کا دورانیہ تین دن تک رہاٹرینینگ کی تمام ترذمہ داری ریسکیو سیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین کو سونپی گئی اس ٹرینینگ کورس میں 34میل طلباء ، 04فیمیل طلباء اور اس کے ساتھ ساتھ04 پنجاب سوشل سیکورٹی کے ملازمین نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ٹرینینگ کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ٹرینینگ دینا تھا اس میں ڈزاسٹر مینجمنٹ،ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، بلندوبالا بلڈنگ سے مریضوں کو نیچے اُتارنے کے ساتھ ساتھ شیلو واٹر کراسنگ کی ٹرینینگ بھی کروائی گئی انجینئر علی حسنین نے کہاکہ ا یمرجنسی کی صورت میں ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران لوگوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور خود کومحفوظ بنانے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی تربیت دینا موجودہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیت دے کر امدادی کاموں میں ریسکیو رز کا معاون بنانا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں