حویلی بہادر شاہ ، کسانوںمیںسبسڈی پر قیمتی زرعی آلات تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 15 فروری 2017 22:38

جھنگ۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوںمیںسبسڈی پر قیمتی زرعی آلات کی تقسیم کی تقریب حویلی بہادر شاہ میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدی محمد طاہر، محکمہ زراعت کے افسران اور مقامی کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال تھے، تقریب میںشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے موضع کے چھ منتخب کسانوں کو حکومت کی جانب سی50فیصد سبسڈی سکیم کے تحت قیمتی زرعی آلات روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو،ریجر،ڈرل اور چیزل پلو فراہم کئے گئے،اس موقع پر بابر علی خان نے خوش نصیب کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا کسان پیکیج شروع کر رکھا ہے جس کے فوائدپوری طرح کسانوں کو مل رہے ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں