ٹریفک کے مختلف حادثات میں 09 افرا د شدید زخمی

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

جھنگ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) آج ٹریفک کے مختلف حادثات میں 09 افرا د شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلاحادثہ گوجرہ روڈ آشیانہ ملز کے قریب تیز رفتار مو ٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیاجس سے 06سالہ فیصل جمشید 30سالہ حفیظ بی بی40سالہ جاوید شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈ 12 میل کے قریب دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سی5 4سالہ شمیم بی بی20 سالہ آصف شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ بھکر روڈپرانا بائی پاس کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سی35 سالہ مریم20سالہ فہیم زخمی ہو ا ٴ چوتھا واقعہ سرگودہا روڈاسلامی کانٹاکے قریب آوارہ کتے کے کاٹنے سے پیش آیا جس سے 35سالہ فوزیہ زوجہ رمضان شدید زخمی ہو ئی پانچواں واقعہ مدوکی روڈ اڈا گھمنڈی کے قریب خستہ حال عمارت کے گرنے سے پیس آیا جس 45 سالہ اقبال ولد مراد شدید زخمی ہوا تما م زخمیوں کوریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں