جھنگ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز۔

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

جھنگ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)جھنگ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ تھے جنہوں نے کھیلوں کا افتتاح کیا۔ کالج کی ایک کحلاڑی نے مشعل جلا کر کھیلوں کی تقریبات کا افتتاح کیا اور پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا، ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ خان نے کالج میں جاری کھیلوں کی روایت کو خوش آئند قرار دیا۔

بانوے سالہ کھیلوں کے مقابلے میں کالج کے طلبا و طالبات نے بھی بھر پور شرکت کی ،کھیلوں میں سات سو میٹر دوڑ لگائی گئی جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان جمپوں کے بھی مقابلے ہوئے، اس دوران کھلاڑیوں کے درمیان کندھوں پر سوارہو کر لڑائی کے بھی مقابلے ہوئے،مقابلوں میں تمام کلاسز کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، کالج انتظامیہ نے ایسے کھیلوں کو جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج میں ہونے والی سالانہ کھیلوں کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جبکہ آخری دن فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔ کالج کے پرنسپل عتیق احمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شریف خا ن بلوچ ،پروفیسر مہدی حیات،پروفیسر منیب ظفر ، پروفیسر جواد نقوی،ماجد مختار سمیت دیگر سنیئر پروفیسرز نے بھی شرکت کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں