عدم ثبوت پر قتل کیس کے تین ملزم بری

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

جھنگ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایڈ یشنل سیشن جج جھنگ سید محمد الیاس شاہ کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر تین ملزموں کو بری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں دو سال قبل غلام عباس،منظر عباس،خالد حسین نے ذاتی رنجش پر کھیتوں میں کام کرنے والے قیصر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاتھاجس پر گڑھ مہاراجہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کیاگزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر ایڈ یشنل سیشن جج سید محمد الیاس شاہ نے تینوں ملزموں کو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں