فیسکو کی جانب سے دوران کام ضروری حفاظتی اقدامات کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 23 فروری 2017 22:04

جھنگ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)فیسکو کی جانب سے دوران کام ضروری حفاظتی اقدامات کی آگاہی بارے سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں چیف انجینئر ( آپریشن ) فیسکو نے خصوصی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق فیسکو کی جانب سے لائن مین اوراسٹنٹ لائن مین کو دوران مرمت پیش آنیوالے حادثات کے بعدضروری حفاظتی اقدامات کی آگاہی بارے سیمینارمنعقد کیاگیا۔

جس میں چیف انجینئر(آپریشن) فیسکو شیخ عامل صدیقی نیخصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیفٹی)سعید رضا،ایس ای خواجہ غلام یاسین،ایکسین جھنگ فرسٹ شیخ مدثر،ایکسین جھنگ سیکنڈافضل کاٹھیا،ایکسین سلطان باہوسب ڈویڑن مرید حسین کھوکھر،ایکسین گوجرہ سب ڈویڑن لیاقت عوان،ایکسین ٹوبہ سب ڈویڑن اصغرعلی کزلباش،ایکسین بھکر سب ڈویڑن عصمت اللہ،ایکسین ایم اینڈ ٹی فیصل رضامارتھ،ایکسین کنسٹرکشن نذر محمد، ٹیکنیکل آفیسر کلیم اللہ اورڈسٹرکٹ کمرشل آفیسرذوالفقار علی کیساتھ ساتھ ڈویڑن بھر کے ایس ڈی اوز اور لائن سپریٹنڈنٹس بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیفٹی) سعیدرضا نے شرکاء کو حفاظتی اقدامات بارے لیکچر دیا۔ان کا کہناتھا کہ لائن مین کو عملی یاہنگامی صورتحال میں کسی طوربھی اپنی یاعوام الناس کی زندگی خطرہ میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان کاکہناتھا کہ حادثات کی اہم وجہ ورک پرمٹ نہ لینا،لائن پرارتھ کیے بغیرکام شروع کرنا، حفاظتی دستانے نہ پہننااورضرورت سے زیادہ خوداعتمادی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں