مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوںکو دکانوں پر آویزاں کریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید نے ماہانہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقین کو ہدایت کی ہے کہ آپس میں رابطہ بحال کرکے مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوںکو دکانوں پر آویزاں کریں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ گزشہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنو جائزہ لیکر نئے نرخوں کے حوالہ سے خصوصی تبادلہ خیال کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹری محمد متین اصغر اورمتعلقہ ضلعی افسران کے علاوہ پرائس مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،انجمن قصاب ،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صارفین کے نمائندگان موجود تھے۔ اجلاس کے دوران اے ڈی سی جی ہارون رشید نے پرائس مجسٹریٹوں کو اپنے مانیٹرنگ کے کام کو مزید فعال بنانے ہدایات جاری کیں ۔انہوںنے واضح کیا کہ گرانفروش اور ناجائز منافع کے لالچی دکانداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں