ظفر اقبال نعیم سیشن جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ظفر اقبال نعیم سیشن جج چنیوٹ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ کیا۔ ان کی آمد پرپُر وقار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید، چوہدری حق نواز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، جاوید رشید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔کچن ا سیران پرکھانا چیک کیااور غلہ گودام کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

نوعمر وارڈ ،خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور خواتین کو اصلاحی ہدایات کی اور نو عمر اسیران کے لئے بنائی گئی کمپیوٹر لیب کو چیک کیا۔ ہسپتال میں موجود مختلف مریضوں کو چیک کیااور ہسپتال میں موجود مشینوں اور ڈسپنسری کوچیک کیا۔ اورانھوں نے قرشی فاونڈیشن طبی ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔ جیل کے صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیااور اطمینان کا اظہار کیااور معمولی نوعیت کے (02)عدد اسیران کو ذاتی مچلکا پر رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں