ڈی پی اوکی پنجاب میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے پاک آرمی کے افسران سے میٹنگ

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈی پی او ہمایوںمسعودسندھونے پنجاب میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے پاک آرمی کے افسران سے میٹنگ کی میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد جوئیہ ،بشیر تبسم مردم شماری آفیسر،انچارج سکیورٹی انسپکٹرحبیب اللہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوہمایوں مسعود نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری کے دوران پولیس پاک آرمی اور مردم شماری کے عملہ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

مردم شماری کرنے والے عملہ کو مکمل طور پرسکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع جھنگ میں سکیورٹی انتہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس افسران کوہدایات جاری کردی گئی ہیںکہ مردم شماری کے عملہ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں