چیئرمین پبلک فیسلیٹیشن کمیٹی پنجاب کا اچانک دورہ جھنگ

پیر 27 فروری 2017 21:50

جھنگ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) مرزا شبیر بیگ چیئرمین پبلک فیسلیٹیشن کمیٹی پنجاب نے جھنگ کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مرزا شبیر بیگ چیئرمین پبلک فسلیٹیشن کمیٹی پنجاب ،ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے جھنگ کاا چانک دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ان کے دورے کے دوران اایس ڈی او پبلک ہیلتھ سید صولت رضا اور سب انجینئر شبیر احمد نے انہیں پبلک ہیلتھ کی جانب سے جھنگ میں کروائے گئے ترقیا تی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، مرزا شبیر نے پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ چاہ خوشیاوالا اور میلا د چو ک کے دو رہ بھی کیا اور وہاں پر جاری سیوریج کے صفائی اور پبلک ہیلتھ کی جانب سے مکمل کئے منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیا اور اور ان کے معیار پراطمینا ن کااظہا ر کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ کے کام کی تعریف کی، انہوںنے مقامی کونسلر ز رب نواز نول اور خالد جٹ سے بھی ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں