جھنگ‘ معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کر دیا

پیر 27 فروری 2017 21:50

جھنگ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ ایف بلاک میں صدیق آباد کا رہائشی غلام عباس شاہ اپنے دوست عاصم شاہ کے گھر موجود تھا جہاں اس کی اپنے ایک اور دوست یونس کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر یونس نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں غلام عباس شاہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے یونس اورعاصم شاہ سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں