جرم ثابت نہ ہونے پر قتل کا ملزم بری

منگل 28 فروری 2017 23:51

جھنگ ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جھنگ چوہدری ضیا اللہ گجر کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت نہ ہونے پرملزم حسنات کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق پانچ سال قبل ملزم اللہ بخش نے سابقہ رنجش پر ملک ظفر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر کاروائی کر تے ہوئے تھا نہ موچیوالہ پولیس نے ملزم اللہ بخش کے خلاف دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گر فتار کر کے جیل بھجوا دیا تھا ۔ کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر ایڈ یشنل سیشن جج چوہدری ضیا اللہ نے ملزم حسنات کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں