سیشن جج عزیز اللہ کلوکا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ

بدھ 1 مارچ 2017 23:47

جھنگ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلونے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ کیا۔ ان کی آمد پرپُر وقار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاوید، جاوید رشید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ، اور دیگر عملہ کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔کچن ا سیران پرکھانا چیک کیااور غلہ گودام کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

نوعمر وارڈ ،خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور نو عمر اسیران کے لئے بنائی گئی کمپیوٹر لیب کو چیک کیا ۔ہسپتال میں موجود مختلف مریضوں کو چیک کیااور ہسپتال میں موجود مشینوں قرشی فاونڈیشن کا وزٹ کیا اور ڈسپنسری کوچیک کیا۔جیل کے صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیااور اطمینان کا اظہار کیا۔اور معمولی نوعیت کی (04)عدد اسیران کو ذاتی مچلکا پر رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں