جھنگ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،30 مقدمات درج

منگل 7 مارچ 2017 22:12

جھنگ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) جھنگ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر میں تیس بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق جھنگ میں فیسکو ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں تیس افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پایا گیا، تیس افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں ،تھانہ صدر جھنگ میں 11 ، موچیوالہ میں گیارہ اور سٹیلائٹ ٹاون تھانہ میں آٹھ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ،پولیس نے زیر دفعہ 462 الیکٹرک سٹی ایکٹ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ ایک بھی بجلی چور کو گرفتار نہ کیا جاسکا ، فیسکو انتظامیہ کاکہناہے کہ بجلی چوروں کو کسی بھی طور پر معاف نہیں کیا جائے گا ،بجلی چوری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں