جڑی بوٹیوں کے خاتمے سے آگاہی کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام

منگل 7 مارچ 2017 22:12

جھنگ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)جھنگ میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے سے آگاہی کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سید محمد طاہر شاہ نے کی۔ ذرائع کے مطابق ٹوبہ روڈ پر واقع محکمہ زراعت کے سوائل فرٹیلٹی شعبہ کے زیراہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت زرعت آفیسر سید محمد طاہر شاہ اور اظہر محمود نے کی ،ریلی ٹوبہ روڈ سے ہوتی ہوئی واپس مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر جڑی بوٹیوں کے خاتمے سے آگاہی کے لیے تحریریں درج تھیں، ریلی میں حاجی منیر،مقبول حسین شگفتہ،عبدالغفار،طالب حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر زراعت آفیسر طاہر شاہ نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں فصل کو دس سے چالیس فیصد تک نقصان پہنچاتی ہے تاہم محکمہ زراعت جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے لیے نا صرف آگاہی مہم چلا رہا ہے بلکہ کسانوں کو تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں