خواتین کا عالمی دن منانے کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

منگل 7 مارچ 2017 22:12

جھنگ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خواتین کا عالمی دن منانے کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک جنوبی جھنگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ادارہ کی پرنسپل نے عورتوں کے حقوق اور بااختیار بنانے بارے حکومتی اقدامات کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ ضلع کی تعمیرو ترقی اور فلاحی کاموں کیلئے آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرنے، ان کو جائز حقوق دلانے اور ان کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس حوالہ سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں