ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن پر پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے حوالے سے اجلاس

منگل 7 مارچ 2017 22:12

جھنگ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن پر پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر انجینئر علی حسنین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہواجس میں کنٹرول روم انچارج طاہرعباس ،اسٹیشن کوارڈینٹر محمد امین،ریسکیوسیفٹی افیسر شورکوٹ محمد یاسر رضا،اسٹیشن کوارڈینٹر شورکوٹ سید سجاد شاہ،ٹرانسپورٹ میٹینیس انچارج علی چنار عباس ،اکائونٹنٹ ضیاء شاہد،میڈیا کوارڈینٹر محمد زبیر سمیت دیگر افسران و اہلکاران ے شرکت کی ۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسرعلی حسنین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیر کی نگرانی میںپورے پنجاب کی طرح جھنگ میں بھی یکم فروری 2017 سے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا آغاز ہو چکا ہے اس سروس کا مقصد پیشنٹ کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حادثہ ہو ریسکیو1122نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے بروقت پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی ان کی بروقت مدد سے متعدد زندگیاں محفوظ ہوئی ہیں ریسکیو1122اہلکار اپنی خدمات دن ہو یا رات،موسم کی تمام تر سختیاں سہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

زخمیوں ،مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا ریسکیو کی ذمہ داری تھی مگر اب وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کے وسیع تر مفاد میں ریسکیو 1122پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سروس کے تحت مریضوں کوایک شہر کے ہسپتال سے دوسرے شہر کے ہسپتال میںٹرانسفر کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سروس کے تحت اب تک 353مریضوں کو فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریسکیو اہلکار اپنی خدمات پوری لگن اور ایمانداری سے اسی طرح فراہم کرتے رہیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں