ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے حوالہ سے کالے اور پندرہ مائیکروں سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگ کے خلاف مہم

بدھ 8 مارچ 2017 22:31

جھنگ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے حوالہ سے کالے اور پندرہ مائیکروں سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگ کے خلاف مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی طرف سے ماہ فروری میں کی گئی کاروائی کے دوران 240مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا اس دوران 33 دکانداروں کے خلاف کیس ماحولیاتی مجسٹریٹ / سول جج جھنگ کی عدالت میں بھجوائے گئے ۔

انہوںنے بتایا کہ 28بیٹری شاپس کو ری سائیکلنگ اور ماحول میں آلودگی اور شور کا سبب بننے والی 597گاڑیوں کو چیک کرنے کے دوران 175گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ اور ہدایات سلپس جاری کی گئی جس میں 137گاڑی مالکان نے گاڑیاں ٹھیک کروا کر کاغذات واپس لیے جبکہ باقی ماندہ عمل درآمد نہ کرنے والی 38گاڑیوں کے چالان عدالت میں بھجوائے گئے جن پر11کیسوں کی سماعت کے دوران 31500روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے مزید بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے فضائی آلودگی اور بدبو پیدا کرنے پر2 چربی پگھلانے والی بھٹیوں ، 21مختلف یونٹس کو فضائی آلودگی پیدا کرنے اور جراثیم آلودہ کوڑا کرکٹ سائنسی طرز پر تلف نہ کرنے والے 42ہسپتالوں کے خلاف رپورٹ قانونی کاروائی پنجاب ماحولیاتی ایکٹ1997ء ترمیم شدہ 2012ء محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب لاہور ارسال کر دی گئی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں