تین سالہ بچہ پانی کے کھالے میں گر کر جاں بحق

بدھ 8 مارچ 2017 22:31

جھنگ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) تین سالہ بچہ پانی کے کھالے میں گر کر جاںبحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل اٹھا رہ ہزاری کے علاقہ پل احمد میں تین بچہ کھیلتے ہوئے پانی کے کھالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق پل احمد کے رہائشی محمد بشیر کا تین سال بیٹا طارق بشیر گھر کے قریب بنے ہوئے پانی کے کھالے میں کھیلتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا جس کی اطلا ع ریسکیو 1122کی دی گئی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور موقع پر پہنچ کر بچہ کی تلاش شروع کردی اور کچھ دیر بعد ہی بچے کی نعش تلاش کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بچے کی نعش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں