گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جھنگ میں ریسرچ اور اس کی افادیت کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام

جمعرات 9 مارچ 2017 22:51

جھنگ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جھنگ میں ریسرچ اور اس کی افادیت کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا جسمیں پروفیسر ڈاکٹر عتیق خان نے خصوصی لیکچر دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جھنگ میں ریسرچ اور اس کی افادیت کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ ڈگری کالج جھنگ پروفیسر ڈاکٹر عتیق خان شاہد نے خطاب کیا۔

لیکچر کے دوران پروفیسر حبیب اللہ سمیت فزکس فیکیلٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدلسلام ،فزکس سوسائٹی کے طلباء و طالبات بھی شریک تھے۔ لیکچر کے دوران پرنسپل ڈاکٹر عتیق خان شاہد نے فزکس میں کی گئی اپنی ریسرچ اور زندگی میں ان کی کامیابی میں شامل عوامل بارے حاضرین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عتیق خان شاہد کا کہنا تھا کہ سائنس اور بالخصوص فزکس انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور بنی نو انسان کی ترقی کا راز اس میں مضمرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رویہ انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے بغیر علم وفنون کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سیمینار میں طالبعلموں پر زور دیا گیا کہ وہ ہر شعبے میں ریسرچ کریں تاکہ اٴْنکی ذہنی نشونما ہونے کے ساتھ ساتھ اٴْنکو تعلیم اور اِسکے فوائد بارے بھی آگاہی حاصل ہو سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں