جھنگ‘ کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کے باعث آئے روزحادثات معمول بن گئے

بدھ 15 مارچ 2017 13:12

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) کمسن چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کے باعث آئے روزحادثات معمول بن گئے جبکہ جھنگ ٹریفک پولیس کاروائی سے گریزاں ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر بھر میں غیر تربیت یافتہ کمسن رکشہ ڈرائیور ز شہریوں میں موت بانٹنے لگے ہیں ،90فیصد رکشہ ڈرائیور ز کے پاس لائسنس تک موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ لوگ رکشوں کوسرپٹ دوڑاتے نظرآتے ہیں جن کے باعث سینکڑوں حادثات میں شہری جانیں اور اپنے اعضاء سے محروم ہوچکے ہیں ۔

علاوہ ازیں ان لوگوں نے ٹریفک پولیس کی آشیرباد سے جگہ جگہ غیر قانونی اڈے بنارکھے ہیں جسکے باعث ٹریفک کے سنگین مسائل پیداہورہے ہیںجبکہ ڈی ایس پی ٹریفک میڈم نسیم علم ہونے کے باوجود ان کے خلاف موثر کاروائی سے گریزاں ہے۔اس صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں