حکومت تعلیمی شعبے کی بہتری عملی اقدامات کررہی ہے، ڈائریکٹر کالجز

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:25

جھنگ ۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈائریکٹرکالجز فیصل آباد ڈویژن پروفیسر رانا منور خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور علم کی کرنیں صوبہ کے ہر کوچے میں بکھیرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں ملک و قوم کی تیز رفتار ترقی کیلئے کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میںمنعقدہ سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپرنسپل کالج پروفیسر مسز عابدہ شہباز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ضلع کے دیگر کالجوں کے سربراہان ،کالج ہذاکے خواتین اساتذہ کرام، طالبات اور والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجزپرفیسررانا منور خان نے اپنے خطاب میں ادارہ کی سربراہ کی انتظامی صلاحیتوں اور تدریسی سٹاف کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ عورت ہی بہترین معاشرے کا معیار ہوتی ہے لہٰذا معاشرے کی تشکیل محمدﷺ کی تعلیمات اور اسلامی خطوط پر استوار کرنے کیلئے طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوںنے کہا کہ اس ادارہ کو پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کا درجہ دینے کیلئے ایم اے کی کلاسوںکا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت کالج کو 6کروڑ ورپے کی گرانٹ فراہم کی جائیگی جس کے تحت نئے کلاس رومز کی تعمیر،کمپیوٹر اور مشینری کی خریداری اور پرانی عمارت کی مرمت بھی کروائی جائیگی۔ رانا منور نے طالبات پر زور دیا کہ وہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی فکر کو اپناتے ہوئے ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

قبل ازیں پرنسپل کالج نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں طالبات کی کامیابی اور اعلیٰ کارکردگی کی تفصیلات بیان کیں۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈائریکٹرکالجزنے گزشتہ چار سالوں کے دوران نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈز،سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں