ٹریفک حادثات میں ایک بچی جاں بحق، 6افراد زخمی

منگل 21 مارچ 2017 00:21

جھنگ ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ٹریفک حادثات میں ایک بچی جاں بحق، 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلاحادثہ چینوٹ روڈ اڈاکھیوہ کے قریب تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیاجس سے 26سالہ اشفاق، 50سالہ اللہ جوائی، 15سالہ اقرا ارشاد، 17سالہ ماریہ ارشاد،13سالہ علی حسنین،48سالہ محمد ارشاد شدید زخمی ہو گئے، دوسرا حادثہ بھی چینوٹ روڈ اڈاکھیوہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے 09 سالہ راہگیر بچی عد ن زارا کو کچل ڈالاتما م زخمیوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ہسپتال منتقل کیاجبکہ عد ن زارا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں